ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: سومیشور ساحل پر کوسٹل سیکیوریٹی اہلکاروں نے خاتون کو ڈوبنے سےبچالیا

منگلورو: سومیشور ساحل پر کوسٹل سیکیوریٹی اہلکاروں نے خاتون کو ڈوبنے سےبچالیا

Tue, 12 Jan 2021 19:56:13    S.O. News Service

منگلورو،12؍جنوری (ایس او نیوز) اپنی سہیلیوں کے ساتھ  سومیشور ساحل  پرسیر کے لئے آئی ہوئی بنگلورو کی خاتون کیرتی (23سال)کو ساحل پر موجود کوسٹل سیکیوریٹی فورس  کے اہلکاروں نے سمندر میں ڈوبنے سے بچالیا۔

معلوم ہوا ہے کہ کیرتی اپنی سہیلی جئے شری اور کریا کے ساتھ سیر و تفریح کے لئے  بنگلورو سے ایک ٹیکسی کے ذریعے  منگلور و پہنچی تھی۔یہ تینوں سہیلیاں ساحل سمندر پر موجوں سے کھیل رہی تھیں۔اس دوران اچانک ایک زبردست موج اٹھی  جو کیرتی کو اپنے ساتھ بہا لے گئی اور وہ خطرے میں پھنس گئی۔جب شور مچا تو کوسٹل سیکیوریٹی کے اہلکار اشوک سومیشور، کرن انتھونی اور شیو ا پرساد مدد کو دوڑ پڑے اور کیرتی کو حفاظت کے ساتھ سمندر سے نکال لانے میں کامیاب ہوگئے۔


Share: